مقامی حکومتوں سے متعلق سب کو مل بیٹھ کر طریقہ کار طے کرنا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ

 دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی اس سمت میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں سے متعلق سب کو مل بیٹھ کر طریقہ کار طے کرنا چاہیے۔ دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی اس سمت میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ڈیوولیشن سمٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے پر کام کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں بھی اس سمت میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے حوالے سے ہم سب کو اپنے رویے مثبت بنانے ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک قومی جرگے کے ذریعے اس نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے کیونکہ  مقامی حکومتوں کا قیام ایک آئینی ضرورت ہے