ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
یہ نشست 31 دسمبر 2024 کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن موہن منجیانی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ موہن منجیانی نے اپنے استعفے میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔سنجے پروانی کو موہن منجیانی کی جگہ قومی اسمبلی کی نشست پر منتخب کیا گیا ہے، اور ان کی کامیابی پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 13 جنوری 2025 کو سنجے پروانی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔یہ پیش رفت ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی حکمت عملی کے تحت عمل میں آئی ہے، اور سنجے پروانی کی منتخب ہونے سے پارٹی کے اقلیتی طبقے کے حقوق کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔