انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید سمیت 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید، 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے کے بعد کہا کہ سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔118 ملزمان میں سے 47 پر اشتہاری ملزمان کے طور پر علیحدہ ٹرائل چلایا گیا۔سزا کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مراد سعید کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ان کی سینیٹ میں نشست خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
دیگر سزا یافتہ ملزمان میں شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، زرتاج گل اور راشد شفیق شامل ہیں۔عدالت نے بتایا کہ ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے، اور جے آئی ٹی رپورٹ میں انہیں پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار قرار دیا گیا۔