پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا:وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا:وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔

 اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے، جس میں وفاقی اداروں کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔اس اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری اور نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی (ایکانومک کاؤنسل) کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

وزیر توانائی نے گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کی میٹنگ میں بریفنگ دی تھی، جس کے بعد ٹاسک فورس تیزی سے کام کر رہی ہے اور محنت کے ساتھ اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اس حوالے سے ہم سب کو مکمل یکسو ہونا ہوگا تاکہ کامیابی کی راہ پر گامزن رہیں۔