وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، اور جب ہم آئین پر عملدرآمد نہیں کرتے تو ملک ٹوٹ جاتا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد نہ ہو تو ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، جس سے ریاستی وسائل متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، جبکہ یہ علاقہ پہلے ہی پسماندہ ہے۔ دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لیے مزید وسائل درکار ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جب ریاست اپنے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتی تو عوام میں بداعتمادی پیدا ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں کرپشن اور امن و عامہ کے مسائل جنم لیتے ہیں۔