خاتون گارڈسے زیادتی ،چلڈرن ہسپتال کے 3ڈاکٹرز فارغ

ڈی ایم ایس طلحہ ، عماد ایوب، علی اصغر نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی 
 انکوائری کمیٹی دو روز میں رپورٹ جمع کروا دے گی،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر احمد 
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)چلڈرن ہسپتال میں خاتون سکیورٹی گارڈ سے مبینہ زیادتی کیس میں نامزد ڈی ایم ایس سمیت تین ڈاکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع چلڈرن ہسپتال کی خاتون سکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹرز پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جس کے بعد محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ گزشتہ روز سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایف آئی آر میں نامزد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ ڈینٹل ڈاکٹرعماد ایوب، ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلحہ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی اصغر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ دوسری جانب تینوں نامزد ملزموں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر احمد عمیر کے مطابق انکوائری کمیٹی دو روز میں رپورٹ جمع کروا دے گی۔