ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے پارک میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگیا‘وزیر اعلی کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والا والدین کا 3 سالہ اکلوتا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔قصور کے علاقے چونیاں سے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے پارک میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگیا، بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔ورثا نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لیے گئے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔