جناح ہسپتال لاہور کے 3ڈاکٹرز معطل، 3کے تبادلے

 لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے جناح ہسپتال لاہور میں فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکٹرز کو معطل جبکہ 3کا تبادلہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر رحیم طارق،ڈاکٹر کاشف بشیر اورڈاکٹر مشک ئو شوکت شامل ہیں۔تمام معطل کیے گئے ڈاکٹرز کو فوری طور پر محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں انتظامی بنیادوں پر جناح ہسپتال لاہور میں تعینات تین ڈاکٹرز کا تبادلہ پنجاب کے دیگر شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کر دیا گیا ہے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کا جناح ہسپتال سے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد کا جناح ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فواد سعید کا جناح ہسپتال سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان تبادلہ کردیا گیا۔