لاہور (خصوصی رپورٹ ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں نئے ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ایم ڈی ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر جنید رشید، چیئرمین اسلامک ایڈ محمودالحسن، فیکلٹی ممبران و دیگر موجود تھے،کینیڈین وفد نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔پروفیسر مسعود صادق نے ڈے کیئر سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کینیڈین وفد سے ملاقات بھی کی۔صوبائی وزیر نے کہا ہسپتال میں جلد جمنیزیم بھی قائم کیا جائے گا۔