گتہ کاٹنے والی مشین کی زد میں آکر مزدور جاں بحق

 بلال  کو ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دی مگر وہ جانبرنہ ہوسکا
قصور(خصوصی رپورٹ) پھول نگر ملتان روڈ پر گتہ کاٹنے والی مشین کی زد میں آکر مزدور جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق مشین پر کام کرتے ہوئے 22سالہ بلال اس میں پھنس گیا، جہاں پر ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی مگر وہ جانبرنہ ہوسکا۔