ملز مزدور مشین میں بازو آنے سے جاں بحق

نواں کوٹ کا رہائشی جواں سالہ علی نجی فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا 
کام کے دوران بازو مشین میں آگیا ، ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا 
 شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)کھاریانوالہ کے قریب ملز مزدور دوران ڈیوٹی مشین میں بازو آنے سے جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کا رہائشی جواں سالہ علی ولد اسلم نجی فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا ،گزشتہ روز دوران کام اس کا بازو مشین میں آگیا ،جسے ہسپتال لایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے سے جان کی بازی ہارگیا ،شہریوں کے مطابق حفاظتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز فیکٹریوں میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات کی بنیادی وجہ اداروں کی نااہلی ہے۔