مکئی مشین کی زد میں آکر خاتون کا ہاتھ اور ٹانگ کٹ گئے

قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھاکشن میں مکئی کی مشین کی زد میں آکر 60 سالہ خاتون کا ہاتھ اور ٹانگ کٹ گئے۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ باغیل سنگھ میں 60سالہ اختری بی بی زوجہ عمر دین میو اپنے شوہر کے ہمراہ مکئی کی شیلنگ مشین پر کام کر رہی تھی کہ اچانک مشین کی زد میں آگئی۔حادثے کے نتیجے میں خاتون کا دایاں ہاتھ اور ٹانگ کٹ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔