ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)ٹوکہ مشین میں آ کر نوجوان کا بازو کٹ گیا۔ شاہ کوٹ کے نواحی گاوٓں نظام پور چیلیاں والا میں 20 سالہ خالد مویشیوں کیلئے چارہ تیار کر رہا تھا کہ ٹوکہ مشین کی زد میں آ کر اس کا بازو کٹ گیا۔ زخمی کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔