لاہور (کرائم رپورٹر ) شاہدرہ میں دکان کے سامنے کوڑا پھینکنے کے تنازع پر 2گروپوں میں لڑائی ہوئی ، دونوں گروپوں کے افراد ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کرتے رہے، جس کے نتیجے میں دھکم پیل کے دوران ایک شخص محمد اکبرنیچے گر کر دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا، ابتدائی تحقیقات میں بظاہر موت کی وجہ ہارٹ اٹیک معلوم ہوتی ہے،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔