لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں کوڑا پھینکنے کے دوران معمولی تلخ کلامی پر 3ملزمان نے تشدد کرکے 65سالہ شخص کو ہلاک کر دیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں کوڑا پھینکنے کے دوران معمولی تلخ کلامی پر 3ملزموں اللہ دتہ پرویز اور قاسم نے تشدد کرکے 65سالہ امیر علی کو ہلاک کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق مقتول کے بیٹے زاہد علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اللہ دتہ، پرویز، قاسم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی