کوڑا پھینکنے کے تنازع پر تشدد کر کے محلے دار کو قتل کر دیا

معمولی تلخ کلامی پر اللہ دتہ ، پرویز اورقاسم نے 65سالہ امیر علی کو تشدد کانشانہ بنایا جو دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں کوڑا پھینکنے کے تنازع پر محلہ داروں نے تشدد کر کے 65سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں کوڑا پھینکنے پر معمولی تلخ کلامی پر اللہ دتہ، پرویز، قاسم وغیرہ نے 65سالہ امیر علی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کے بیٹے زاہد علی کی مدعیت میں نامزد ملزم اللہ دتہ، پرویز، قاسم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔