ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ٹیموں کو بھی کینال روڈ پر گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت ، مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں دن رات صفائی ستھرائی یقینی بنا رہی ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر افسران بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔کینال روڈ پر مئوثر صفائی اقدامات کے تحت کینال روڈ پر موجود کنٹینرز کی کلیئرنس ،سروس لینز اور گرین بیلٹس سے ویسٹ پکنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے،جبکہ ورکرز کشتیوں کے ذریعے نہر کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ٹیموں کو بھی کینال روڈ پر گشت میں اضافہ کرنے اور نہر کنارے یا گرین بیلٹس میں کوڑا پھینکنے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ کینال روڈ پر موجود تمام انڈر پاسز کی مکینیکل سویپنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔مغلپورہ،ہربنس پورہ میں دونوں اطراف روڈ سائیڈ سکریپنگ پر عملہ تعینات ہے جبکہ مین کینال روڈ پر واشنگ اور مینوئل سویپنگ کے لیے ٹیمیں موجود ہیں۔ لاہور کینال، ٹھوکر فلائی اوور اور مسلم ٹائون فلائی اوور پر مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے۔