لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایک بیان میں بتایا لاہور پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 63افراد گرفتار،64مقدمات درج کر ائے گئے اور گرفتار ملزموں کے قبضہ سے286 پتنگیں اور53چرخیاں برآمد کی گئیں۔ سی سی پی او نے ہدایت کی دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔