ملزم 90 پتنگوں 3چرخیوں کے ساتھ راجگڑھ ساندہ سے پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی پتنگ سازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کا مرتکب ملزم حسن افضل کوگرفتار کرلیا ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں کے مطابق ملزم حسن افضل خود بھی پتنگ بازی کرتا اور پتنگیں ڈور آن لائن لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا ملزم 90 پتنگوں 3چرخیاں اور 1 پنہ ڈور کے ساتھ راجگڑھ ساندہ سے گرفتار کیا گیاملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق پتنگوں کی تیاری خرید و فروخت میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس پی اقبال ٹاؤن کی ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں،