پتنگ بازی کے سامان کی بڑی ترسیل ناکام، ملزم حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ہنجروال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خونی کھیل پتنگ بازی کے سامان کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان زمان اور شہزاد آن لائن پتنگیں اور خونی ڈور فروخت کرتے تھے ملزمان رات کے وقت ہنجروال کے علاقہ میں پتنگ بازی بھی کرتے تھے، ملزم شہزاد پتنگ بازی کا سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھا، ملزمان سے سینکڑوں پتنگیں اور 19 خونی ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئی ملزمان زمان اور شہزاد کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ پتنگ فروش مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں