رواں سالگرفتار ملزموں سے19ہزار پتنگیں اور555چرخیاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی رواں سال میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے نتیجے میں 370افرادکو گرفتارکر کے366مقدمات کا اندرج کیا گیا ۔ترجمان پولیس نے بتایا گرفتار ملزموں سے19ہزار سے زائد پتنگیں اور555چرخیاں برآمد کی گئیں ۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ تفریح کے نام پر قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔