بیکریوں اور دیگر تجارتی مراکز کو لوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹائون شپ پولیس نے بیکریوں اور دیگر تجارتی مراکز کو لوٹنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا گرفتار ملزموں میں افضال، شعبان اور وقاص شامل ہیں جو قصور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزموں نے فیصل ٹائون میں بیکری کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کیا تھا۔ شعبان پانچ مقدمات کا اشتہاری بھی ہے،ملزموں نے مختلف دکانوں میں بھی وارداتوں کا اعتراف کیا ۔