گینگ کا سرغنہ اسد اور اس کا ساتھی شاکر شامل،جھپٹا وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر عوام الناس کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ کیسرغنہ سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور جھپٹا کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اسد اور اس کا ساتھی شاکر شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل 30 بور و درجنوں گولیاں اور نقدی رقم برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نیایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین ناز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہیں ، عوام الناس کی جان و مال کے سوداگر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں