شہریوں کو لوٹنے والا 2رکنی گروہ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں کو لوٹنے والا 2رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں کو لوٹنے والا 2رکنی گروہ احمد علی اور مشیر شہزاد کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کے مطابق ملزمان سنسان راستوں پر معصوم شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ملزمان کے قبضہ سے تین موٹر سائیکلیں دو پسٹل 30 بور و گولیاں اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ احمد علی اور اس کا ساتھی مشیر شہزاد شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، عوام الناس کی جان و مال کے سوداگر کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے۔