یوزویندر چاہل نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی

یوزویندر چاہل نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے ذاتی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کریں۔

یوزویندر چاہل نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں کہا کہ حالیہ واقعات کے باعث ان کی ذاتی زندگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ قیاس آرائیاں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان کے لیے تکلیف دہ ہیں۔ چاہل نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے خاندان کی حمایت کی ضرورت ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ محنت، لگن اور ایمانداری سے کامیابی حاصل کرنے کے اصولوں پر قائم رہیں گے اور اپنے مداحوں سے محبت اور حمایت کی امید رکھتے ہیں۔