شادی پر افواہیں ختم، نبیحہ عمیر کا خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو پیغام

شادی پر افواہیں ختم، نبیحہ عمیر کا خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو پیغام

ویب ڈیسک:  گلوکار و اداکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ عمیر نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں پر آخرکار خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک جذباتی پیغام میں نبیحہ عمیر نے کہا:وہ اس معاملے پر پہلی اور آخری بار بات کر رہی ہیں۔ان کے شوہر عمیر جسوال کی صرف ایک ہی بیوی ہیں، اور وہ خود ہیں۔
مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ لوگ غلط معلومات پھیلانا بند کریں اور غیر ضروری تبصرے یا موازنہ کرنے سے گریز کریں۔نبیحہ عمیر نے اپنے لباس اور حجاب سے متعلق تنقید پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ یہ ذاتی معاملات ہیں، عوامی رائے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا:"میں کیسے کپڑے پہنتی ہوں یا حجاب کرتی ہوں یا نہیں، یہ کسی کا معاملہ نہیں۔ براہِ کرم ضبط کا مظاہرہ کریں اور مجھے کسی اور کے ساتھ نہ جوڑیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن خوشی شیئر کرنا کسی کو منفی رائے دینے کا لائسنس نہیں دیتا۔ اگر دعا نہیں کر سکتے تو براہِ کرم خاموش رہیں۔ یاد رہے کہ عمیر جسوال نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جسے مداحوں نے پسند کیا لیکن کچھ حلقوں کی طرف سے منفی تبصرے بھی سامنے آئے۔ عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، جو بعدازاں طلاق پر ختم ہوگئی۔ ثنا جاوید نے بعد میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی۔نبیحہ عمیر کی اس پوسٹ کو مداحوں نے پسند کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کی حدود واضح کر کے بہترین مثال قائم کی ہے۔