لاہور: 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر منعقد کیا جائے گا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد مسجد شہدا مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دیے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے خلاف 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کے بہتر ہونے کی خوشخبری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں، اور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔