مال روڈ لاہور کے فیصل چوک پر جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 31ویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بدستور بند ہے۔
دھرنے کے مقام پر ٹینٹ اور کرسیاں موجود ہیں، تاہم شرکاء کی تعداد نسبتاً کم دکھائی دے رہی ہے۔ جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ احتجاج کے باعث مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ شہریوں کو آمدورفت کے لیے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔