لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 24ویں روز میں داخل ہوگیا۔
جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دھرنے کے باعث فیصل چوک سے ریگل چوک تک مال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مال روڈ کی بندش کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہورہا ہے، جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔شہریوں اور تاجروں نے طویل عرصے سے جاری سڑک کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آمدورفت میں درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھا جائے گا۔