لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث فیصل چوک کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، فیصل چوک کو دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے، اور شہریوں کی سہولت کے لیے سروس روڈ کے ذریعے متبادل راستہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کرے۔