شعیب اختر اور شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب اختر اور شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 شعیب اختر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دونوں شخصیات گرمجوشی سے مصافحہ کرتے اور ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں شعیب اختر نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہاں جی! ہماری ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آ رہا ہے؟‘ویڈیو میں شعیب اختر اور شاہد کپور کے علاوہ ہربھجن سنگھ بھی موجود ہیں، جنہیں شاہد کپور کندھے پر تھپکی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کی افتتاحی تقریب کی ہے، جس میں شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ سمیت دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں کئی معروف شخصیات نے پرفارم بھی کیا۔

شاہد کپور نے ملاقات کے دوران اپنی نئی فلم "دیوا" کے بارے میں بھی بات کی، جو 31 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں وہ پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ پوجا ہیگڑے صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ریلیز پہلے 14 فروری کو طے کی گئی تھی، لیکن اب اسے 31 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔