بالا ووڈ اداکار رنویر کپور اپنی والدہ نیتو کمپور کی نئی فلم کی اسکریننگ کے بعد سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔
ایک وائرل ویڈیو میں انہیں فوٹو گرافرز پر ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے۔ رنبیر کپور حال ہی میں اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ ’’دادی کی شادی‘‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شریک ہوئے تھے۔ تقریب کے اختتام پر جب دونوں باہر نکلے، تو وہاں موجود فوٹو گرافرز اور میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر لیا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم اور دھکم پیل کے دوران رنبیر کپور غصے میں نظر آئے۔ انہوں نے فوٹو گرافرز سے فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی، اور کیمرے کی بھیڑ سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی رائے منقسم ہو گئی۔ کچھ نے اداکار کے ردعمل کو غیر ضروری قرار دیا، تو کئی مداحوں نے اسے فطری اور جائز قرار دیا۔
ایک صارف نے کہا کہ مسلسل کیمرے چہرے پر رکھنا اور ذاتی حدود کا خیال نہ رکھنا ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ دوسرے نے کہا کہ تصویر لینے کی خواہش میں کسی کی ذاتی جگہ میں مداخلت ناقابل قبول ہے، پہلے اجازت لینا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ ’’دادی کی شادی‘‘ ایک مزاحیہ فلم ہے جس میں کپل شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اور اس کے دیگر فنکاروں میں آر سارتھ کمار، یوگراج سنگھ، تیجسونی کولہا پوری، ادیتی متل، نگہت خان، ودھان شرما اور سورنا پانڈے شامل ہیں۔