دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی پارٹی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی پارٹی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بالی ووڈ کی چمک دمک کے پیچھے چھپی نجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہے، جہاں معروف اداکاراؤں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی مبینہ پارٹی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تصاویر میں تینوں اداکاراؤں کو ایک پارٹی کے ماحول میں دکھایا گیا ہے، جہاں شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کے مناظر نمایاں ہیں۔ ایک تصویر میں دیپیکا پڈوکون کو سگریٹ پیتے اور دھوئیں کے حلقے بناتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ شردھا کپور ہاتھ میں شراب کا گلاس تھامے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھی عالیہ بھٹ کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ اور جھجھک کے آثار نظر آتے ہیں۔ان تصاویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا میں شہرت اور کامیابی کے بعد اس طرح کی محفلیں اور طرزِ زندگی عام ہو جاتا ہے، اس لیے ان تصاویر کو غیر معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔ دوسری جانب کئی صارفین نے ان تصاویر کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں، جنہیں دانستہ طور پر وائرل کیا گیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تصاویر نئی نہیں بلکہ پرانی ہیں، جنہیں ایک بار پھر گردش میں لا کر غیر ضروری تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔ اب تک نہ تو اداکاراؤں کی جانب سے ان تصاویر پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی ان کی حقیقت کی تصدیق ہو سکی ہے۔یہ معاملہ محض چند تصاویر تک محدود نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی معلومات، اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور مشہور شخصیات کی نجی زندگی پر عوامی تجسس جیسے اہم سوالات کو بھی جنم دے رہا ہے، جس پر بحث بدستور جاری ہے۔