رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی کرسمس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی کرسمس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی ایک معصومانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ کرسمس کی مبارک باد دیتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کپور کے ساتھ کرسمس پارٹی میں پہنچے، جہاں عالیہ بھٹ پہلے گاڑی سے باہر نکلی اور فوٹوگرافرز سے کہا کہ "اونچی آواز میں بات مت کیجیے گا، ورنہ راہا ڈر جائے گی"۔ اس کے بعد رنبیر کپور نے بیٹی راہا کو گود میں اُٹھا کر گاڑی سے باہر نکالا، اور راہا نے والدین کی توقعات کے برخلاف میڈیا کو دیکھ کر بہت اعتماد کے ساتھ مسکرا کر کرسمس کی مبارک باد دی۔

راہا کپور نے تصاویر بنوانے کے بعد میڈیا کو بہت پیارے انداز میں الوداع بھی کہا۔ اس معصومانہ ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور ان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022 کو شادی کی تھی، اور ان کے ہاں 6 نومبر 2022 کو بیٹی راہا کپور کی پیدائش ہوئی تھی۔