فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،جج 2 گھنٹے انتظارکرتے رہے وہ عدالت نہ پہنچ سکے
شوکت خانم بھی ٹرسٹ ہے القادر بھی ٹرسٹ ہے لیکن دونوں کی آڑ میں مالی فوائد کے کاروبار چل رہے ہیں:وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا جج 2 دو گھنٹے چوروں کے ٹبر کا انتظار کرتے رہے لیکن موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت نہ پہنچ سکے۔ کرپشن وہ ہوتی ہے جو دولت ملک سے باہرجائے۔ منی لانڈرنگ کا جو پیسہ ملک میں آئے وہ حلال کرپشن ہوتی ہے۔ چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے چور عدالت کے آگے آگے بھاگ رہا ہے۔ شوکت خانم بھی ٹرسٹ ہے القادر بھی ٹرسٹ ہے لیکن دونوں کی آڑ میں مالی فوائد کے کاروبار چل رہے ہیں۔ سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔ چوروں کا ٹبر احتساب سے زیادہ دیر بھاگ نہیں سکتا۔