اپنے خلاف جھوٹے الزامات پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر وں گی عظمی بخاری

 وزیر اعلی  کے پی کے سٹاف نے صحافیوں پر تشدد کیا ‘ دھکے دئیے، جو قابل مذمت عمل ہے، اپوزیشن لیڈ رکا  لوگوں کو پلانٹ  کرنے کا الزام   جھوٹ ہے 
 پنجاب حکومت  کے  صحت کے شعبے میں نمایاں اور عملی اقدامات  کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں:صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
لاہور((سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  اپوزیشن کی جانب سے   اپنے خلاف لگائے گئے جھوٹے    الزامات پر  ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر ر ہی ہوں اور ایوان سے واک آئو ٹ بھی کرونگی، انکا کہناہے کہ  پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اور عملی اقدامات کیے ہیں، جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے سٹاف نے صحافیوں پر تشدد کیا اور انہیں دھکے دئیے، جو قابل مذمت عمل ہے۔ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید کینسر ہسپتال تعمیر کیے جا رہے ہیں، جہاں کینسر کے علاج کے لیے جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سرگودھا ہسپتال کی نئی بلڈنگ چند مہینوں میں مکمل کر لی جائے گی، جس سے علاقے کے عوام کو معیاری طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے بعض واقعات پر بھی تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے سٹاف نے صحافیوں پر تشدد کیا اور انہیں دھکے دئیے، جو قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ایک اپوزیشن رکن نے پریس گیلری میں موجود صحافیوں کو بکا ئومیڈیا کہا، جو صحافتی برادری کی توہین ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو پلانٹ کیا تھا، جسے انہوں نے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے جھوٹا الزام قرار دیا۔