شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی عمران خان کی صحت پر فکر مند، بہترین علاج کی امید ظاہر

شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی عمران خان کی صحت پر فکر مند، بہترین علاج کی امید ظاہر

پاکستان کے اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر نے سابق کپتان عمران خان کی آنکھوں کی صحت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی، جو اس وقت بحرین میں موجود ہیں، نے کہا کہ صحت انسان کا بنیادی حق ہے اور عمران خان اور ان کے اہل خانہ کو جہاں چاہیں علاج کرانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔شعیب اختر نے ایکس پر کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے امریکہ میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈز جمع کر رہے ہیں اور ان کی آنکھوں کی بینائی خطرے میں ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ عمران خان جلد صحتیاب ہوں اور بہترین علاج حاصل کریں۔