بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی 80 فیصد ضائع ہونے کی رپورٹ، اپوزیشن سخت احتجاج پر تیار: محمود خان اچکزئی

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی 80 فیصد ضائع ہونے کی رپورٹ، اپوزیشن سخت احتجاج پر تیار: محمود خان اچکزئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ خطرناک ہے، جس میں بتایا گیا کہ ان کی آنکھ 80 فیصد ضائع ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی کو فوری طور پر شفاء اسپتال منتقل کرنا چاہیے۔ اپوزیشن ارکانِ اسمبلی اور سینیٹرز احتجاج کریں گے، جبکہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اور پی ٹی آئی قیادت پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنے پر موجود ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازے بند ہیں اور ارکان کے لیے سہولیات محدود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بیرسٹر گوہر اور حکومتی شخصیات کے درمیان رابطہ ہوا اور بانی کی آنکھ کے معائنے کے لیے ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔