بنگلہ دیش حکومت نے بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ 9 مارچ سے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
اس اقدام کا مقصد بجلی اور ایندھن کی بچت کرنا ہے، تاکہ ملک میں توانائی کی طلب کو قابو میں رکھا جا سکے۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال اور عالمی توانائی منڈی میں ہلچل کے اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایندھن اور بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔مزید برآں، حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کو قبل از وقت شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو اس کے اثرات جنوبی ایشیا کی توانائی اور معیشت پر مزید نمایاں ہو سکتے ہیں، جس کا اثر نہ صرف روزمرہ زندگی بلکہ تعلیمی اور صنعتی شعبوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔