سب چاہتے تھے کہ ہم شادی کریں، تو ہم نے کر لی:ہانیہ عامر

 سب چاہتے تھے کہ ہم شادی کریں، تو ہم نے کر لی:ہانیہ عامر

خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن بیان دیا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں، جہاں انہوں نے کہا کہ "سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی۔"یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، اور کہا جا رہا تھا کہ یہ دونوں رمضان المبارک میں نکاح کر سکتے ہیں۔ ایک صارف نے ہانیہ سے سوال کیا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر انہوں نے واضح جواب دیا: "دوپہر جمعہ۔"یاد رہے کہ عاصم اظہر کی سابقہ منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے، ہانیہ اور عاصم کے دوبارہ قریب آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اگرچہ دونوں نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن عاصم کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنے سے ان افواہوں کو تقویت مل رہی ہے۔