پاکستان کی مقبول اور شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے طنزیہ اور مزاحیہ انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نجومی نے ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں سال 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔یہ ویڈیو ہانیہ عامر کی نظر سے نہ بچ سکی اور انہوں نے حسبِ روایت برجستہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا،"عجیب… پہلے شادی تو ہونے دو"ان کا یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مداحوں نے تبصروں میں ہانیہ کے جواب کو خوب سراہا۔ کسی نے مذاق میں پوچھا کہ ’’کیا آپ نے چپکے سے شادی کر لی ہے؟‘‘ تو کسی نے کہا ’’شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘‘ کئی صارفین نے نجومی کی پیشگوئی کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبرٹیز میں شامل ہیں اور ان کے بے ساختہ انداز، کھلے دل کی بات چیت اور مزاحیہ ردعمل انہیں مداحوں کے دلوں کے قریب رکھتا ہے۔
ماضی میں بھی وہ سوشل میڈیا پر منفی یا غیر ضروری باتوں کا جواب ہنسی مذاق میں دے کر صورتحال کو خوشگوار بنا دیتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے دوبارہ قریب آنے اور ممکنہ شادی کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ہانیہ عامر کے اس تازہ ردعمل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتی ہیں۔