جرمنی میں مقیم پاکستانی سے12لاکھ 70ہزارہتھیالیے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)جرمنی میں مقیم پاکستانی کو 100 کنال اراضی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر بوگس دستاویزات کے ذریعے 12 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم ہتھیالی، جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج۔ ذرائع کے مطابق اوور سیز پاکستانی احسان آ حیدر سے علی رضا داوڑہ محمد اشرف جٹ نے لاٹ اسلام آباد سکیم 100 کنال مربع نمبر 108 فروخت کرنے کا معاہدہ اقرار نامہ کر کے 12 لاکھ 70 ہزار روپے ایڈوانس لے لیے اور 40 لاکھ روپے الاٹمنٹ کے بعد لینے کا معاہدہ کر کے چلے گئے ،لیکن ملزموں نے عمران جعفری شیخ، ندیم جاوید شیخ، عمران منظور سرا کے ساتھ جعلی فرضی اقرار نامہ معاہدہ کیا اور اوور سیز پاکستانی کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے نقدی سے محروم کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے احسان آ حیدر کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔