انتظامیہ کا کریک ڈائون،3مویشی باڑے سیل

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی کے احکامات پر میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی شہری آبادی میں مویشیوں کے باڑوں کے خلاف کریک ڈا ئون، 3 باڑے سیل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم کی ٹیموں نے شہر کے مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی بھینسوں کے باڑے سیل کردئیے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کے برخلاف شہری آبادی میں بھینسوں کے باڑے قائم کر کے تعفن، بدبو اور بیماریوں کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔