سندر:باڑے میں آگ لگ گئی‘25بھینسیں زندہ جل گئیں

ٹریکٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا‘ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا 

 لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقہ میں بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی کے نتیجے میں  25 سے زائد بھینسیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کے باعث  بھینسوں کے باڑے میں آگ لگنے کے باعث 25سے زائد بھینسیں ہلاک جبکہ ٹریکٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا