عبدالرحیم نے قربانی کے لئے جانور پال رکھے تھے ، اہل محلہ نے آگ پر قابو پایا
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)کسی شرپسند نے مویشیوں کے باڑے میں آگ لگا دی ،لاکھوں مالیت کے 4 مویشی جل کر خاکستر اور10 شدید زخمی ہو گئے، کچھ کو بچا لیا گیا۔ کھڈیاں خاص کے محلہ باغوالہ میں محنت کش عبدالرحیم نے قربانی کے لئے جانور پال رکھے ہیں۔ گزشتہ رات مال مویشی باڑہ میں باندھ کر تمام اہلخانہ گھر میں سوئے تھے کہ کسی شرپسند نے باڑے کو آگ لگا دی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور باڑے کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آکر 4 قیمتی مویشی ہلاک جبکہ 10 بری طرح جھلس گئے، باقی کو معمولی زخم آئے۔متاثرہ مویشیوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ متاثرہ عبدالرحیم نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ باڑے کو ندیم نامی شخص نے آگ لگائی۔