لاہور (سپیشل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی ٹائون کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی کو واسا حکام کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری سکیموں پر بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 100 ترقیاتی سکیموں میں سے 35 مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ بقیہ کو مئی تک مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار تیز کر دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرحلہ وار مکمل ہونے والی سکیمیں ایم سی ایل کے حوالے کی جائیں گی ۔ انہوں نے سگیاں پل اور راوی پل کے اطراف میں موجود خانہ بدوشوں اور مویشیوں کے انخلا کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ شہری آبادی اور راوی کنارے سے خانہ بدوشوں کو جلد منتقل کیا جائے۔