اسلام آباد (آئی این پی )و فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نئے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر تھانوں کا دورہ کیا ۔ وزیر داخلہ نے تھانہ کوہسار، زیر تعمیر ویمن پولیس سٹیشن جی سکس اور زیر تعمیر تھانہ کورال کا معائنہ کیا، تھانہ کوہسار کی نئی عمارت میں فراہم کردہ جدید سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ کوہسار میں فرنٹ ڈیسک اور دیگر سیکشنز دیکھے اور تھانہ کوہسار میں سائلین کیلئے مزید سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید پولیسنگ کے فروغ کیلئے نو تعمیر شدہ تھانوں میں عوامی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ محسن نقوی نے ویمن پولیس سٹیشن جی سکس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا، اس سلسلے میں ضروری وسائل کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی