لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے صوبے بننے چاہئیں سردار محمو یوسف

  ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ،  رمضان کے بعد ٹریننگ دیں گے تاکہ سعودی عرب میں کوئی تکلیف نہ ہواور ڈسپلن قائم کریں
پی ٹی آئی نیا پاکستان بنانے کی دعوی کرتی تھی نیا تو نہیں پرانے کو بھی تباہ کردیا ،سردار یوسف کی کیمپ کے دورے  پر گفتگو
کراچی(آئی  این پی )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حاجیوں  کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حاجیوں کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد ہوگا، رمضان کے بعد  ٹریننگ دیں گے تاکہ سعودی عرب میں کوئی تکلیف نہ ہواور ڈسپلن قائم کریں، یہ ملک کے سفیر ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ سے 29 ہزار حاجی کراچی سے روانہ ہوں گے، ہم نے 24 ہزار حاجیوں کو ٹریننگ دی  ہے جنہوں نے بھی درخواستیں دی ہیں ان کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو سہولیات فراہم کریں، کراچی لاہور اور اسلام آباد سے زیادہ حاجی جاتے ان کو تمام سہولیات فراہم کریں گے جبکہ 2026 میں جو حاجی جائیں گے ان کو سہولیات زیادہ ملیں گی