بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے‘بارانی علاقوں میں جہاں بارشیں آتی ہیں وہاں ڈیم بنانے چاہئیں، سیالکوٹ میں بنانے چاہئیں:نجی ٹی وی سے گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سارے مْلک میں صوبے بنانے پر بحث ہو رہی ہے جو اچھی بات ہے، ساری دْنیا صوبے بناتی ہے ہمارے مْلک میں بن جائیں گے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ سیلاب کا خدشہ ہر سال ہو گا، بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں جو جلدی مکمل ہوں گے اور زیادہ علاقہ کور کریں۔ انہوںنے کہا واٹر سٹوریج ساری دْنیا میں بنائی جاتی ہے، بارانی علاقوں میں جہاں بارشیں آتی ہیں وہاں ڈیم بنانے چاہئیں، سیالکوٹ میں بنانے چاہئیں۔