اسلام آباد(آ ئی این پی) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر انوکھے انداز۔میڈیا کے نمائندوں کو مائک دور لے جانے کے لیے ہدایت کرتے رہے،بات نہیں کروں گا،ہونٹ بند رہنے دیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جب محموداچکزئی جا رہے تھے تو میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔وہ تقریبا میڈیا سے بچ کرنکل رہے تھے جب اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو میڈیا کے نمائندوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔انہوں نے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ لی